پاکستان اور چین مل کر دنیا میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو وسعت دے رہے ہیں، انواز الحق کاکڑ

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا منفرد رشتہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے، چین ایک اچھا بھائی، اچھا ہمسایہ، اچھا دوست اور اچھا شراکت دار بھی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین مل کر دنیا میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مزید بڑھائیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اورومچی میں سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین سے لازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سینکیانگ صرف تجارت، مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ 2 عظیم قوموں کو جوڑنے کا باعث بھی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں اہمیت رکھتا ہے۔ خنجراب پاس دونوں ملکوں کو ملانے کا کام کر رہا ہے، سست بارڈر سے دونوں طرف کی عوام آ جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی آر آئی) کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے۔ جس کے تحت بہت سے منصوبے بن چکے ہیں اور بہت سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا سے کہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ چین میں آئیں، یہاں تعلیم کے حصول کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں، بہت سی یونیورسٹیاں اسکالر شپس بھی فراہم کر رہی ہیں اور تعلیمی معیار بھی بہترین ہے۔

مشرق وسطٰی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مشرق وسطٰی کی حالت بہت خراب ہے، غزہ پر اسرائیلیوں کے ظالمانہ اقدامات سے معصوم فلسطینیوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل ان ظالمانہ اور غاصبانہ حملوں کو بند کرے، غزہ کا محاصرہ چھوڑے اور یو این کی قرار دادوں پر عمل پیرا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مڈغاسکر کی دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی