نوازشریف کا استقبال، سندھ سے 2 خصوصی ٹرینیں آج ورکرز کو لیکر روانہ ہوں گی

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر لاہور آمد کے موقع پر ملک بھر سے ورکرز کے قافلے لاہور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ سندھ سے بھی آج بروز جمعہ 2 ٹرینیں مسلم لیگی ورکرز کو لیکر لاہور روانہ ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے جاری اعلامیے کے مطابق پہلی ٹرین آج دن 12 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت ورکرز کو استقبالیہ بھی دے گی، پھر ٹرین مقررہ وقت پر 12 بجے روانہ ہو جائے گی۔

کراچی سٹی اسٹیشن سے روانہ ٹرین دن پونے ایک بجے لانڈھی اسٹیشن پر رکے گی۔ پھر ساڑھے 4 بجے شہدادپور، ساڑھے 6 بجے پڈعیدن، 10 بجے روہڑی اسٹیشن پہنچے گی۔ شیڈیول کے مطابق ٹرین 21 اکتوبر کو دن ایک سے 2 بجے کے درمیان لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

ٹرین پر آئے ورکرز کو کچھ وقت کے بعد قریباً دن 3 بجے جلسہ گاہ مینارِپاکستان پہنچایا جائے گا۔ شیڈیول کے مطابق یہی ٹرین 22 اکتوبر کو علی الصبح ایک بجے ورکرز کو لیکر واپس کراچی روانہ ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے جاری اعلامیے کے مطابق دوسری ٹرین آج سہ پہر 3 بجے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت ورکرز کو استقبالیہ بھی دے گی، پھر ٹرین مقررہ وقت پر 3 بجے روانہ ہو جائے گی۔

کراچی سٹی اسٹیشن سے روانہ ٹرین ساڑھے 4 بجے شہدادپور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، ساڑھے 6 بجے پڈعیدن، 10 بجے روہڑی پہنچے گی۔ شیڈیول کے مطابق ٹرین 21 اکتوبر کو دن ایک سے 2 بجے کے درمیان لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

ٹرین پر آئے ورکرز کو کچھ وقت کے بعد قریباً دن 3 بجے جلسہ گاہ مینارِپاکستان پہنچایا جائے گا۔ شیڈیول کے مطابق یہی ٹرین 22 اکتوبر کو علی الصبح ایک بجے ورکرز کو لیکر واپس کراچی روانہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp