نواز شریف کا استقبال: خیبر پختونخوا سےلاہور کے لیےکتنےقافلےنکلیں گے؟

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں مسلم لیگ ن کے چار بڑے قافلے خیبر پختونخوا سے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ صوبے سے پہلا قافلہ آج رات  ’امیدِ پاکستان‘ کے نام سے خصوصی ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیارولی خان کے مطابق پشاور ، مردان اور ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے کل صبح پشاور موٹروے سے روانہ ہوں گے جبکہ ہزارہ ڈویژن کے قافلے برہان انٹرچیج پر بڑے قافلے میں شامل ہوں گے، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے قافلے اسلام آباد انٹرچینج پر مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔

خیبر پختونخوا سے قافلوں کی قیادت امیرمقام، اختیارولی، اور الحاج شاہ جی گل آفریدی کریں گے جبکہ ہزارہ ڈویژن کے قافلے کی قیادت مرتضٰی عباسی، سردار یوسف اور بابر نواز خان کرینگے۔ جنوبی اضلاع سے بڑے قافلے کی قیادت، عباس آفریدی، ناصر کمال اور عالمگیر شاہ کریں گے۔

اختیار ولی کے مطابق خیبرپختونخوا سے 2 ہزار گاڑیوں پر مشتمل نوجوانوں کا خصوصی دستہ بھی نواز شریف کے استقبال اور جلسے میں شرکت کے لیے لاہور روانگی کے لیے تیار ہے۔ نوجوانوں کا دستہ مخصوص روایتی پختون لباس میں ملبوس جلسے میں شریک ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے مطابق تمام قافلے شام چار بجے تک انشاءاللہ لاھور پہنچیں گے۔ ’نوازشریف کی واپسی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دوبارہ شروعات ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور معیشت کی بحالی نوازشریف کا پہلا ٹارگٹ ہوگا۔ امن کی بحالی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ