لکی مروت، پولیس فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بنوں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور لکی مروت پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی ضلع لکی مروت میں ڈڈی والا تھانے کی حدود میں کی گئی۔

سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد پولیس چوکی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

جیسے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر پہنچے دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ شروع کردی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد کر لیے گئے۔

ہلاک ہونے والے چار دہشت گردوں کی شناخت ضیاء اللہ، صفات اللہ، محب اللہ، اور کلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ دو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں اسی علاقے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘