اداکارہ زارا نور اہل فلسطین کے حق میں بول پڑیں

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے زور دیا ہے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم سب کو آواز اٹھانی چاہیے، ’جو کچھ آج وہاں ہو رہا ہے وہ کل ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے‘۔

زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں وہ فسطین کے عوام کی حمایت کر رہی ہیں، اور ساتھی اداکاروں سمیت دیگر افراد سے بھی مطالبہ کر رہی ہیں کہ یہ وقت فلسطین کے عوام کے حق میں بولنے کا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد غزہ میں صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 4 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

زارا نور عباس نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں اس لیے دی تھیں کہ ہم ایک آزاد ریاست میں سانس لیں اور جب بھی کسی مسلمان پر مشکل وقت آئے تو اس حق میں آواز اٹھائیں۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر خاموشی اختیار کرنے والے فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہربانی فرما کر یہ بھول جائیں کہ عالمی سطح پر آپ کا کوئی آڈیشن ہونے والا ہے۔ کیوں کہ یہ وقت فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا ہے۔

اداکارہ نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ یاد رکھیں جس طرح آج دنیا کو فلسطین کی کوئی پرواہ نہیں ہو رہی اسی طرح پاکستان کی بھی کسی کو پرواہ نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم آج ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

زارا نور عباس نے کہاکہ اگر اس وقت ہم خاموش رہے تو کل کو مشکل وقت آنے کی صورت میں ہمارے حق میں بھی کوئی آواز بلند نہیں کرے گا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp