مشہور کامیڈین جان اسٹیورٹ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جوکوئن فینکس سمیت ہالی ووڈ اداکاروں اور فنکاروں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں 1400 اسرائیلی ہلاک اور 200 کے قریب یرغمال بنالیے تھے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 4,137 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں اور فنکاروں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ’ہم آپ کی انتظامیہ اور تمام عالمی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقدس سرزمین پر انسانی جانوں کا احترام کریں اور بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی کا اعلان کروائیں اور اس میں سہولت کاری فراہم کریں۔
اداکاروں نے خط میں لکھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ آنے والی نسلوں کو انسانیت کے قتل کی ایک خوفناک کہانی سنائیں اور انہیں یہ بھی بتائیں کہ ہم انسانیت کے اس قتل عام پر خاموش کھڑے رہے اور کچھ بھی نہیں کیا۔
خط میں اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف چیف مارٹن گریفتھس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جنہوں نے یو این نیوز کو بتایا کہ ’تاریخ لکھی جا رہی ہے‘۔
آرٹسٹ فور سیز فائر نامی تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے اس خط پر اب تک 76 افراد نے دستخط کیے ہیں۔ان اہم شخصیات میں عالیہ شوکت، الیسا میلانو، امانڈا سیلز، امبر ٹمبلن، امرفریرا، اینڈریو گارفیلڈ، اور ڈی فرانکو، انوشکا شنکر، آریہ میا لابرٹی، بسام طارق، باسم یوسف، بونی رائٹ، کیرولین پولاچیک، کیٹ بلانشیٹ، چیننگ ٹیٹم، چیرین ڈیوس، ڈیریوس مارڈر، ڈیوڈ کراس شامل ہیں۔
اسی طرح دیو ہائنس، ڈپلو، ڈومینک فش بیک، ڈومینک تھورن، دو لیپا، ایلویرا لنڈ، ایلیانا، فرح بسائیسو، فاطمہ فرحین مرزا، حسن منہاج، ہینڈ صابری، الانا گلیزر، انڈیانا مور، جیمز شیمس، جیریمی مضبوط، جیسکا چیسٹین، جیسی بکلی، جوکین فینکس، جون سٹیورٹ، کہلانی، کرسٹن سٹیورٹ، میکل مور، مہرشالہ علی، مارگریٹ چو، مارک روفالو، مے کالماوے، مائیکل مالارکی، مائیکل مور، مائیکل اسٹائپ، مشیل ولف، مائیکل نے بھی دستخط کیے ہیں۔
خط پر مزید دستخط کرنے والوں میں مو آمر، نٹالی مرچنٹ، آسکر اسحاق، برنسن فارم، ریچل سینوٹ، رامی یوسف، ریوینا ارورہ، رزاحمد، رونی مارا، روزری ڈاسن، روون بلانچارڈ، ریان کوگلر، سینڈرا اوہ، سیبسٹین سلوا، شیلین ووڈلی، شاکا بادشاہ، اسی طرح کا کہرا، سٹیفنی سوگنامی، سوسن سارینڈن، ٹیلر پیج، ٹومی جینیسس، وک مینسا، وکٹوریہ مونیٹ، والیس شان، وانڈا سائکس اور یارا شاہدی بھی شامل ہیں۔
خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی امداد کو غزہ کے عوام تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ادھر جو بائیڈن نے یقین دلایا تھا کہ امدادی سامان لے جانے والے ٹرک اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں غزہ پہنچ جائیں گے۔ غزہ پر اسرائیل کی بمباری نے اسرائیل اور مصر کی ناکہ بندی کے تحت وہاں رہنے والے 2.3 ملین افراد کے لیے سنگین حالات پیدا کر دیے ہیں۔