نوازشریف کی والد، والدہ اور اہلیہ کی قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے قائد میاں محمد نواز شریف مینارِپاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد رائے ونڈ اپنی رہائشگاہ جانے سے پہلے آبائی قبرستان گئے جہاں انہوں نے اپنے والد، والدہ، بھائی اور اہلیہ کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

نواز شریف مینارِ پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد سیدھے رائے ونڈ میں واقع اپنے آبائی قبرستان گئے اور وہاں پر سب سے پہلے اپنے والد میاں محمد شریف، والدہ بیگم شمیم اختر اور بھائی میاں محمد عباس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پربھی حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، نوازشریف نے خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر بھی حاضری دی اور تمام مرحومین کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ مریم نواز شریف اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp