ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دے کر کیویز سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر48 اوورز میں مکمل کر لیا۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹاپ اسکورر رہے۔ پوائنٹ ٹیبل پر نیوزی لینڈ سے پہلی پوزیشن بھی چھن گئی۔ بھارت پہلے نمبر پر آ گیا۔

ورلڈ کپ 2023 کے ایونٹ میں نا قابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے 273 رنز کے تعاقب میں بھارت کے اوپنر بیٹر روہت شرما اور شُبمان گِل نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم بھارتی کپتان روہت شرما جلد ہی71 رنز کے مجموعی اسکور پر  4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 46 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹ گئے، انہیں فرگوسن نے کلین بولڈ کیا۔ جلد ہی ان کے ساتھی اوپنر بیٹر شُبمان گِل بھی 26 رنز پر فرگوسن ہی کی گیند پر مچل اسینٹنرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شریاس آئیر تھے، انہوں نے6 چوکوں کی مدد 33 رنز اسکور کیے، انہیں بولٹ کی گیند پر کونوے نے کیچ پکڑکرآؤٹ کیا۔ کے ایل راہول بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز اسکور کیے، انہیں بھی مچل سینٹنر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بھارت کے 5 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادیو تھے انہوں نے 2 رنز اسکور کیے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی طرف سے ایک بار پھر سب سے عمدہ اننگز بھارتی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھنے والے ویرات کوہلی نے کھیلی، ویرات کوہلی نے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 95 رنز اسکور کیے انہیں ہنری کی گیند پر فلپس نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

جب کا ان کا بھرپور ساتھ رویندرا جدیجا نے دیا، رویندرا جدیجا نے3 چوکوں اور1 چھکے کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے  اور آؤٹ نہیں ہوئے، محمد شامی نے 1 رنز بنایا۔

بھارت کی پہلی وکٹ 71 ، دوسری76  ، تیسری 128 ، چوتھی 182 ، پانچویں 191 رنز پرجب کہ 6 وکٹ 269 کے مجموعی اسکور پر گری، یوں بھارت نے یہ میچ 48 ویں اوورز میں 4 وکٹوں سے جیت کر ورلڈ کپ میں نا قابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ لوکی فرگوسن نے کی انہوں نے بھارت کے 2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسینٹنر اور ٹرنٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو بھارتی کپتان کا یہ فیصلہ پہلے 3 اوورز میں ہی اس وقت درست ثابت ہو گیا جب نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹرڈیون کونوے 9 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رنز بنائے محمد سراج کی گیند پر شریاس ایئر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیون کونوے کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی ہی دیربعد ان کے ساتھی اوپنر بیٹر ول ینگ 19 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔

ول ینگ کے بعد راچن رویندرا اور ڈیرل مچل کی عمدہ شراکت داری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم سنبھلنے میں کامیاب ہوئی، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 178 کے مجموعی اسکور پر گری جب راچن رویندر 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 87 گیندوں پر 75 رنز اسکور کرنے کے بعد محمد شامی کی گیند پر شُبمان گِل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے عمدہ اننگز کھیلنے والے ڈیرل مچل تھے جو بھارتی بولرز کے لیے درد سر بنے رہے، انہوں نے ٹیم کے اسکور میں 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 127 گیندوں پر 130 رنز اضافہ کیا اور وہ بھی محمد شامی کی گیند پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈیرل مچل کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا، ٹام لیتھم نے 5، گلین فلپس نے 23، مارک چیپ مین نے 6 ، مچل سینٹنر نے 1 رنز اسکور کیا جب کہ میٹ ہنری صفر پر آؤٹ ہو گئے، لوکی فرگوسن نے بھی ایک رنز اسکور کیا جب ٹرنٹ بوئلٹ بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ محمد شامی نے کی، انہوں نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کلدیب یادیو نے 2 جب کہ جسپرت بومراہ اور محمد سراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے اب تک آسٹریلیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان کو پچھاڑا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم اسکور پر آؤٹ کر کے ہدف کا تعاقب کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

انجرڈ ہاردیک پانڈیا اور شردُل ٹھاکر ٹیم میں شامل نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی اور سوریا کمار یادیو پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، کل ٹریننگ کے وقت اندازہ ہوا رات میں اوس پڑے گی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب تک ایک روزہ میچز میں 116 بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں جن میں بھارت نے 55 میچز جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 46 میچز جیت رکھے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین 07 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے اور ایک میچ برابر رہا۔

پچ رپورٹ

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، اسٹیڈیم کی پچ بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار ہوگی تاہم پچ پر گھاس موجود ہے لیکن میچ سے پہلے اس کو کاٹ دیا جائے گا تو فاسٹ بولرز کو بھی مدد ملنے کا امکان ہے۔ اس پچ پر درمیان کے اوورز میں اسپن بولرز کا کردار انتہائی کلیدی ہو گا۔

اس گراؤنڈ پر اب تک سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز انگلینڈ کو حاصل ہے انہوں نے رواں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 09 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 364 رنز بنائے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادو، محمد شامی، روی چندرن ایشون، ایشان کشن، سوریا کمار یادیو۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، ریچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp