پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اسے کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملا۔

احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر صحافی کے سوال ’کیا پیپلز پارٹی کو واقعی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی؟‘ کے جواب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ’لیول پلیئنگ فیلڈ پر ہمیں اعتراض نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملا۔

صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ ’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ آج کل پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے، ایسا سیاست میں ہونا چاہیے؟‘ جواب میں انہوں نے کہا کہ ’اس پر عدالتوں کو فیصلہ کرنے دیں۔‘

ایک صحافی نے یوسف رضا گیلانی کو مشورہ دیا کہ وہ تھوڑا انتظار کر لیتے تو نواز شریف سے ملاقات کر لیتے، جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ نواز شریف کس وقت آ رہے ہیں، انہیں ان کے وکلا نے تھوڑا پہلے بلایا۔

سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا میاں نواز شریف کوئی ڈیل کرکے واپس آئے ہیں؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ ’میرا نہیں خیال، میں ان کا ترجمان نہیں ہوں۔‘

ایک صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کو اگلے وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس پر عوام فیصلہ کر لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp