پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کے بعد غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔

غوری ویپن سسٹم کی لانچنگ تقریب میں کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ہتھیاروں کے نظام کی مہارت اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

کمانڈر اے ایس ایف سی نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔

صدر مملکت عارف علوی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیز اور سروسز چیفس نے غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاک فوج کے جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 5 دن قبل ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘