اسلام آباد: پولیس نے افغان تارکین وطن کی واپسی پر ہونے والی بحث رکوا دی

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر وفاقی پولیس نے افغان تارکین وطن کی واپسی کے معاملے پر سول سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیے جارہے مباحثے کو زبردستی رکوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کے ایس ایچ او عالمگیر کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم نے سیکٹر جی الیون میں واقع مختلف موضوعات پر مباحثے منعقد کرانے والے پلیٹ فارم ’دی بلیک ہول‘ پر چھاپہ مارا جہاں اس وقت افغان تارکین کی وطن واپسی سے متعلق موضوع پرپینل ڈسکشن ہونا تھی۔

اس مباحثے میں نامور سیاستدان افراسیاب خٹک اور مشہور مصنف و محقق سجاد اظہر حصہ لے رہے تھے، ایس ایچ او عالمگیر نے مباحثہ شروع ہونے سے پہلے بلیک ہول پر چھاپہ مارا اور منتظمین کو تحریری حکم نامہ پیش کیے بغیر مباحثہ منسوخ کرنے کا کہا اور بتایا کہ یہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔

اس دوران پولیس نے بلیک ہول کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے ایک سینئر ممبر پر تشدد کیا اور اسے زبردستی پولیس وین میں ڈالنے کی کوشش کی تاہم میڈیا نمائندوں کو کیمروں اور مائیکس کے ہمراہ اپنی جانب آتا دیکھ کر پولیس پیچھے ہٹ گئی لیکن ایس ایچ او نے اس اسٹاف ممبر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ بلیک ہول ایک کمیونٹی اسپیس ہے جو 2022 سے وفاقی دارالحکومت میں مختلف سماجی مسائل پر کھلے مباحثوں اور تخلیقی گفتگو کا انعقاد کر رہی ہے۔ بلیک ہول نے ایک سال کے دوران 450 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا ہے، پاکستان میں اور بیرون ملک اس کے ناظرین کی کثیر تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘