دیسی مرغ چنے سے مشہور ہونے والا پپو ہے کون؟ 28 سال قبل دہی بھلے کی ریڑھی لگائی خوب چلی لیکن جب محبت میں ناکامی ہوئی تو کاروبار تباہ ہو گیا، لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ایک سال جیل کا منہ بھی دیکھا، پرانا کاروبار شروع نہ کر سکا پھر ایک دن نان چنے کا ناشتہ لگایا جو لوگوں کو پسند آیا، حوصلہ ملا تو ناشتے کے لوازمات میں اضافہ کر دیا، جیسے ہی دیسی مرغ اور بونگ پائے متعارف کرائے تو لوگ پپو کے ناشتے کے دیوانے ہوگئے،کچھ عرصہ بعد رمضان المبارک کا مہینہ آگیا دن میں کام نہ ہونے کی وجہ سے پپو نے رات گئے ناشتہ شروع کردیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا، اب پپو پچھلے 18 سال سے رات کو دیسی مرغ چنے، بونگ پائے، انڈے کوفتے، مٹن چنے، نان چنے کا لذیذ ناشتہ پیش کررہا ہے، پپو کے دیسی مرغ چنے کیسے مشہور ہوئے، جانیے اس رپورٹ میں۔