کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ میں ایک ایسا بھی دور تھا کہ بیٹرز رنز بنانے کے لیے وکٹ پر کچھ وقت گزارتے تھے اور اگر ورلڈ کپ جیسا میگا ایونٹ ہو تو بیٹرز اور بھی زیادہ محتاط دکھائی دیتے تھے۔ لیکن جدید کرکٹ میں اب بیٹرز چھکے چوکے لگانے میں دیر نہیں کرتے اور آتے ہی بڑی شاٹس کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں سینچری بنانا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے سینچری کو کم ترین گیندوں پر بنایا ہے۔

آج نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آسٹریلیا اور نیدر لینڈز کے میچ میں آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 40 گیندوں پر سر انجام دیا۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1717155555305738704

گلین میکسویل مجموعی طور پر 44 بالوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اُنکی اننگز میں 09 چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 240.90 تھا۔

آسٹریلیوی بیٹر نے ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچری بنانے کا کارنامہ دوسری بار سرانجام دیا اس سے پہلے بھی انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 51 بالوں پر 102 رنز بنائے تھے۔

رواں ورلڈ کپ میں اب تک دو تیز ترین سینچریاں بن چکی ہیں پہلی سینچری جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم نے سری لنکا کے خلاف بنائی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ رواں ورلڈ کپ کی دونوں سینچریاں ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں بنی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچریوں کا ریکارڈ

ورلڈ کپ کی تاریخ  میں اب تک کی تیز ترین سینچری آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے نام ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں نیدر لینڈز کے خلاف 40 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے۔

جنوبی افریقی مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے 2011 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 50 بالوں پر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سینچری بنا رکھی ہے۔

چوتھی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بھی سینچری آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے پاس ہی ہے انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 51 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کی 05 ویں تیز ترین سینچری کا اعزاز جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کے کو حاصل ہے۔ انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 52 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp