ترکیہ میں آپریشنز مکمل، پاکستان ریسکیو ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں ریسکیو آپریشنز مکمل کرنے کے بعد پاکستان ریسکیو ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاک فوج کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیم زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

پاک فوج کے 35 افراد پر مشتمل دستہ ترکیہ میں  ریسکیو آپریشن کے بعد لاہور ایئر پورٹ پر واپس پہنچا،  پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 91 سائٹس کو سرچ کیا جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہر دیکھائے ، شب و روز کاوشوں سے 8 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے ۔

اس کے علاوہ 5 دیگر زندہ افراد کی نشاندہی پر دوسری ریسکیو ٹیموں کی امداد سے  ان افراد کو بھی بحفاظت زندہ نکال لیا گیا،  پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے 138 ملبے تلے جاں بحق افراد کو ریکور کرکے ترکیہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔

ریسکیو ٹیم نے  2 سائٹس کو خیمہ بستی کیلئے مکمل کلیئر کیا ، پاک فوج کی اربن اور ریسکیو ٹیم کو بین الاقوامی اور ترکیہ کے مقامی چینلز نے بھی پزیرائی دی۔

وطن واپسی کے موقع پر ترکیہ ایئرپورٹ سے تالیوں کی گونج میں پاکستان کی ریسکیو ٹیموں کو واپس پاکستان روانہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp