گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے ’لائٹ شو‘ کو خوفناک قرار دے دیا

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا 24 واں میچ گزشتہ روز ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلا گیا۔ میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کے خلاف 309 رنز سے تاریخی فتح حاصل کی۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری اسکور کی۔

رواں ورلڈ کپ میں بی سی سی آئی کی جانب سے تماشائیوں کے لیے میچ کے دوران ’لائٹ شو‘ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ہر میچ کے دوران چند سیکنڈز کے لیے اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو مکمل بند کردیا جاتا ہے اور گراؤنڈ کو برقی قمقموں سے سجا دیا جاتا ہے جو کہ دیکھنے میں دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے میچ کے دوران ہونے والے لائٹ شو پر تنقید کرتے ہوئے اس آئیڈیا کو انتہائی فضول قرار دے دیا۔

مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گلین میکسویل نے میچ کے دوران ہونے والے ’لائٹ شو‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شائقین کے لیے ایک زبردست آئیڈیا ہے لیکن گراؤنڈ پر موجود کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک انتہائی خوفناک عمل ہے۔

  ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک عجیب سا عمل ہوتا ہے جس سے آنکھیں جھنجھلا جاتی ہیں اور سر میں درد ہونے لگتا ہے آپکو اپنے آپ کو نارمل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

گلین میکسویل کا کہنا تھا  کہ ایسا لائٹ شو بگ بیش لیگ کے دوران پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی ہوا تھا جو کہ مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ یہ روشنی انتہائی تیزی کے ساتھ آپ کی آنکھوں میں لگتی ہے میں نے اس سب سے بچنے کے لیے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے تھے تاکہ جتنا ممکن ہو سکے ان برقی قمقموں کی روشنی سے بچت ہو سکے

آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے گلین میکسویل سے اختلاف کرتے ہوئے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے میچ کے دوران ہونے والا لائٹ شو بہت پسند ہے۔ یہ صرف اور صرف تماشائیوں کے لیے ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ تماشائیوں کے بغیر ہم وہ سب نہیں کر سکتے جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل