اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز تاجکستان کے ساتھ چین کا کا بارڈر تھا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار زلزلہ آیا۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے 6 بجکر 6 منٹ پر زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز تاجکستان کے ساتھ چین کا بارڈر اور گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے۔راولپنڈی۔ہری پور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلے کے خوف سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ آیا ہے۔گزشتہ روز آنیوالے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp