اینٹی کرپشن کی بڑی کامیابی، چوہدری پرویز الٰہی راہداری ریمانڈ پر لاہور منتقل

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ پر لاہور منتقل کر لیا گیا ہے، اینٹی کرپشن آج چوہدری پرویز الٰہی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرے گا۔ چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے تحویل میں لیا تھا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے حسب ضابطہ اے ٹی سی عدالت سے چوہدری پرویز الٰہی کا سفری ریمانڈ حاصل کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ جبکہ مجسٹریٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے فیصلے کو اینٹی کرپشن نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے  اینٹی کرپشن کی استدعا منظور کر لی۔ لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر لیا۔

ان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کا فیصلہ واپس لیا۔ جس کے بعد اینٹی کرپشن نے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے چوہدری پرویز الٰہی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

آج اینٹی کرپشن مجسٹریٹ کی عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کریگا۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان نے خلاف ضابطہ تقرریاں کیں جس پر کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی