سندھ محکمہ پولیس کے ملازمین کے لیے پہلی ای شیٹ ڈیجیٹل ایپ متعارف

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ پولیس نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھتے ہوئے ملازمین کی سہولت کے لیے ’ای شیٹ ڈیجیٹل ایپ‘ متعارف کرا دی ہے

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ رفعت مختار کے مطابق محکمہ نے موبائل ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف پہلا قدم بڑھادیا ہے، جس کے تحت پولیس ملازمین کے لیے پہلی ’ایپ‘ لانچ کر دی گئی ہے جب کہ سافٹ ویئر کی لانچنگ آئندہ ہفتے ہو گی، پہلے مرحلے میں پولیس کے سائوتھ زون اور سیکیورٹی ڈویژن کو رسائی دی جائے گی۔

آئی جی سندھ کے مطابق ایپ کے ذریعے ملازمین اپنی سروس کے متعلق تمام معلومات کا خود مشاہدہ کرسکیں گے جب کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ، ترقی ، تنزلی تربیتی کورسز ، شوکاز نوٹسز اور دیگر ریکارڈ بھی دیکھا جاسکے گا۔

آئی جی سندھ نے بتایا ہے کہ ملازمین کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ایپلیکیشن انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو اور سندھی زبان میں بھی کام کرے گی، یہ اقدام سندھ پولیس کا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھتا ہوا پہلا اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہریوں کی سولہت کے لیے سندھ پولیس نے ’تلاش‘ کے نام سے ایپ کا اجرا کیا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسداد جرائم کو یقینی بنانے اور حقیقی معنوں میں جرائم پیشہ عناصر کو شکست دینے کے ضمن میں اس ایپ کو ایک مؤثر اور بہترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت