پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔
حال ہی میں اُشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کے بائیکاٹ مہم کا حصہ بنتی نظر آئیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر میں کسی کو میکڈونلڈز چھوتے ہوئے دیکھوں یا کسی کے آس پاس دیکھوں تو مجھے غصہ آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکڈونلڈز کو میرے سیٹ سے دور رکھیں اور اگر آپ کھانے کے لیے اس کا انتخاب کرتے ہیں تو مجھ سے دور رہیں کیونکہ اس صورت میں آپ کو برا بھلا کہوں گی اور مسلمان میکڈونلڈ کو خنزیر کے گوشت کی طرح حرام سمجھیں۔
I’m going to leave this right here for the lost ones who can’t live without a Big Mac. FYI, Mr.Burger is cheaper & tastes way better, don’t come at me about privilege. https://t.co/XwIdPXtrTR
— Ushna Shah (@ushnashah) October 26, 2023
اشنا شاہ کے پیغام کے بعد ان کی حمایت اور مخالفت میں صارفین آمنے سامنے آ گئے کسی نے میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کرنے میں ان کا ساتھ دیا تو کوئی مخالفت کرتا نظرآیا۔
ایک صارف نے کہا کہ میکڈونلڈز مجھے بہت پسند ہے لیکن میں آپ کے ساتھ ہوں، میں نے اس کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور آئندہ کبھی اس کو نہیں کھاؤں گا۔
Although McDonald's is my favorite fast-food chain, I'm with you on this one, Ushna Shah. I've boycotted it already, never eating it again. @ushnashah #FreePalestine #IStandWithPalestine
— Granddaddy (@AlpArsl70882828) October 26, 2023
اشنا شاہ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ میکڈونلڈز کی پاکستانی چین میں کام کرنے والے ملازمین کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور بائیکاٹ کرنے سے وہ اپنی نوکریاں اور بچوں کی حمایت بھی کھو دیں گے۔
Way to make sure all your country people working at McDonald’s Pakistan that have nothing to do with this lose their jobs and income and support for their families and kids. #StarveYourOwnKids
— earthboundmisfit (@aroosh5555) October 26, 2023
صارف کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کرنے والے ملازمین مقامی فاسٹ فوڈ چینز میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکڈونلڈز ایک فرنچائز ہے اور اس نے غزہ کو تباہ کرنے والی فوج کو روزانہ کھانا بھیجنے کا انتخاب کیا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان میں میکڈونلڈز کی فرنچائز کو بند کرنے سے مقامی کاروبار کے پھلنے پھولنے کے دروازے کھل جائیں گے۔
Shut up. Those people can find employment at a local fast food chain . McDonalds is a Franchise and as a Franchise it has chosen to send 4000 daily meals to an army that is annihilating Gaza. Closing this franchise in Pakistan will open doors for local businesses to flourish…
— Ushna Shah (@ushnashah) October 26, 2023
واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر میکڈونلڈز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔
اسرائیلی فوج میں مفت کھانا تقسیم کرنے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد میکڈونلڈز کی پاکستانی برانچ نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا۔
McDonald's Pakistan Official Statement. pic.twitter.com/HEZMsmRRQ8
— McDonald's Pakistan (@McDonaldsPK) October 14, 2023
اپنے وضاحتی بیان میں پاکستانی برانچ نے میکڈونلڈز کی اسرائیلی برانچ سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا لیکن صارفین میکڈولنڈز کی جانب سے دی گئی اس وضاحت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔