بھتہ خور اور دہشتگرد خواتین کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں، سی ٹی ڈی

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں بھتہ خور، دہشتگرد اور ان کے سہولت کار خواتین کے نام پر سمز استعمال کرنے لگے، دہشتگردی کی بیشتر وارداتوں میں افغان دہشتگردی ملوث پائے گئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے مطابق خیبر پختونخوا میں بھتہ خوروں کے زیر استعمال موبائل سمز زیادہ تر خواتین کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، بھتہ خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، دیگر عوامی سہولیات یا امدادی اسکیموں کی آڑ میں خواتین سے سمز کی رجسٹریشن کے لیے انگوٹھے لگوا لیتے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سمیں کم تعلیم یافتہ یا پنجاب اور سندھ کے دیہات کی خواتین کے نام پر نکلتیں ہیں، خواتین کو علم بھی نہیں ہوتا اور ان کے نام پر سمیں بھتہ خوری یا دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اس بابت پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے، نادرا حکام سے ایسے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں افغانی باشندے ملوث پائے گئے ہیں، خودکش حملہ آور ہو یا دہشت گردوں کی رہنمائی ، بھتہ خوری ہو یا سہولت کاری سب میں افغانی ملوث ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp