پاکستان میں 5 روپے فی کلومیٹر چلنے والی الیکٹرک کار متعارف، قیمت کیا ہو گی ؟

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آٹو ایکسپو 2023 میں جہاں مختلف کمپنیوں نے اپنے اشیاکے اسٹال لگائے ہیں وہیں ایک گاڑی عوام کو اپنی طرف متوجہ کرانے میں کامیاب رہی ہے

’جی جی‘ نامی اس گاڑی کی خوبصورتی ایک طرف لیکن اس کا اندرونی بناوٹ بھی متاثر کن دکھائی دیتا ہے۔ کمپنی نے عوام کے لیے ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔

ولید احمد نجی کار کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ مکمل الیکٹرک کار ہم نے ’جی جی‘ کے نام سے متعارف کرائی ہے، ایک بار چارج کرنے پر 220 کلومیٹر تک چلتی ہے۔

ولید احمد بتاتے ہیں کہ اگر اس کے خرچ کی بات کی جائے تو یہ گاڑی 5 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے خرچ کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آتے ہی اس کا پلانٹ لگا کر لوکل پیداوار شروع کر دی جائے گی۔

قیمت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی 46 لاکھ 60 ہزار روپے کی پڑے گی اور اگر کوئی ایکسپو میں بکنگ کرائے گا تو ہم ایک لاکھ روپے کی چھوٹ دیں گے۔

چارجنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے ولید احمد کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کو نارمل اے سی کے پاور پلگ میں لگا کر چارج کرسکتے ہیں اور یہ گاڑی 3 سے 4 گھنٹے میں چارج ہو کر 220 کلومیٹر تک چلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp