اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آ ئی اے کے لیے 8 ارب روپے کی منظوری دے دی

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آ ئی اے ) کے لیے 8 ارب روپے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد، نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید، وزیراعظم کے نگراں مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر)فرحت حسین خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ وزارتوں سے اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے سی ایل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے ایئرلائن کی بعض ہنگامی ضروریات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔

تفصیلی بحث اور غور و خوض کے بعد ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 8 ارب روپے کی رقم کی فراہمی کی منظور ی دینے کا فیصلہ کیا تاکہ زائد المیعاد ادائیگیوں سے متعلق ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

ای سی سی نے ایوی ایشن ڈویژن کو سی اے اے اور پی آئی اے کے درمیان دو طرفہ انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘