‘یہ نازیوں سے بھی بدتر ہیں’: فلسطینیوں کی موت کا مذاق اڑانے والے اسرائیلی ٹک ٹاکرز پر تنقید

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز کے ظلم کے شکار فلسطینی شہری گزشتہ 3 ہفتے سے انتہائی مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں،  غزہ میں محصور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے، فلسطینی شہیدوں کی مجموعی تعداد 7000 سے بھی تجاوز کرچکی ہے، فلسطینی کئی روز سے پانی اور  بجلی سے محروم ہیں، صحت کا نظام غیرفعال ہے، جہاں غزہ کے شہریوں کی حالت زار سے دنیا پریشان ہے وہیں اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ غزہ کے مظلوم شہریوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں۔

الجزیرہ کے ایکس اکاؤنٹ پر اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں اسرائیلی ٹک ٹاکرز کو بجلی، پانی ار ضروریات تک رسائی نہ ہونے پر فلسطینیوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح اسرائیلی ٹک ٹاکرز پانی کا بے جا استعمال کر رہے ہیں اور لائٹس کو کبھی آن اور کبھی بند کرکے تمسخر اڑا رہے ہیں۔

چند ویڈیوز میں اسرائیلی خواتین کو میک اپ اور کیچپ کے ذریعے فلسطینی شہریوں کی موت کا بھی مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہادی نصر اللہ نامی صارف نے چند ویڈیوز شیئر کیں اور لکھا کہ اثر و رسوخ رکھنے والے اسرائیلی ٹک ٹاکرز غزہ میں پانی اور بجلی نہ ہونے پر فلسطینیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے لیے افسوس کا اظہار کریں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ صہیونیت ہے اور یہ نازیوں سے بھی بدتر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp