سینئر ججز کی عدم شمولیت: سندھ بار کونسل نے فل کورٹ کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن تاخیر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے لارجز بینچ معاملے پر پاکستان بار کونسل کے بعد سندھ بار کونسل کے مطالبات بھی سامنے آ گئے ہیں، سندھ بار کونسل نے بینچ میں سینئر ججز کی عدم شمولیت پر تحفظات ظاہر کر دیے،سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ سے معاملے پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن تاخیر کیس کے بینچ تشکیل کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے سینئر ججز کی عدم شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سندھ بار کونسل کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کی عدم شمولیت پر تشویش اور تحفظات ہیں، بار کونسل نے ہمیشہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیارات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو خود ہی بینچ سے الگ ہوجانا چاہئے۔

الیکشن تاخیر کیس : سندھ بار کونسل نے لارجر بینچ میں سینئر ججز کی عدم شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا / فائل فوٹو

سندھ بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس عوامی اور سیاسی نوعیت کے کیسز میں شفافیت کو یقینی بنائیں، اہم کیسز میں مخصوص بینچ کی تشکیل کا تاثر ذائل ہونا چاہئے، حالیہ واقعات کے بعد پیدا ہونے والا تاثر ختم ہونا چاہئے۔

پاکستان بار کونسل کے مطالبات

اس سے قبل پاکستان بار کونسل نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کو شامل کرتے ہوئے سینئر ججوں پر مشتمل سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ تشکیل دینا چاہیے۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے اس اقدام سے غیرجانب دار اور شفاف تصور بن جائے تاکہ عوام اور وکلا برادری پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی آئینی ذمہ داری اور اختیار کے تعین کے اہم معاملے پر بینچ کی تشکیل پر سوال نہ کرسکے۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو رضاکارانہ طور پر اہم معاملے کی سماعت کے لیے بینچ کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے۔

پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ میں درخواست

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ڈیم ایم حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں نے بھی سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے، پی ڈی ایم نے  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس میں 9 رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن تاخیز از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے لارجز بینچ میں سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : حکومتی اتحاد نے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کو بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کر دی

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے

’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک