پختونخواہ میں غیر قانونی مقیم افراد کی واپسی کے انتظامات مکمل

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ محمد عابد مجید و قبائلی امور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور واپسی کا سلسلہ یکم نومبر سے واپسی شروع ہوجائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ محمد عابد مجید کا طورخم بارڈر اور لنڈی کوتل میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے قائم کیمپ کا دورہ کیا۔

کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر، سی سی پی او پشاور محمد اشفاق، ڈپٹی کمشنر خیبر عبد الناصر خان اور ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی سمیت پی ڈی ایم اے اور دیگر افسران بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ نے طورخم بارڈر اور لنڈی کوتل میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ محمد عابد مجید کو ڈپٹی کمشنر خیبر نے طورخم بارڈر اور لنڈی کوتل میں قائم  کیمپ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر واپسی کا سلسلہ 31 اکتوبر کے بعد بھی جاری رہے گا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp