راولپنڈی: جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سخت سزا

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کے خلاف رواں سال کے اوائل میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاوید نے نعمان عطا کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لاء سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالرؤف کی جانب سے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp