نصیر آباد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔
واسو خان سانس کی بیماری کے علاوہ شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی مبتلا تھے۔ ان کا انتقال گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں ہوا۔
واضح رہے کہ واسو خان نے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے ساتھ کام کرکے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت پائی تھی۔
گلوکار واسو خان نے معروف سنگر شہزاد رائے کے ساتھ جو گانے گائے ان میں ’واجہ، بائے بائے‘ اور مشہور گانا ’اپنے الو‘ شامل ہیں۔’اپنے الو‘ میں پاکستان کی سیاسی تاریخ اور سیاسی حالات کو اجاگر کیا گیا تھا۔
شہزاد رائے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ لکھنے پڑھنے سے قاصر تھے لیکن سیاسی فہم کے مالک تھے اور سیاسی طنز کرتے تھے۔ ہم انہیں یاد کریں گے۔‘
Wasu Khan passed away this morning. He was unable to read and write, but had great political intellect and wrote political satire. We will miss him. Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un #WasuKhan pic.twitter.com/glQdHURW7k
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 24, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق واسو کا اصل نام محمد وارث تھا۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے گاؤں گور ناڑی سے تھا۔
وہ محکمہ پولیس بلوچستان میں درجہ چہارم کے ملازم تھے۔ وہ پولیس ملازمت کے دوران اپنی منفرد کلوگاری کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے جس میں وہ علاقائی اور ملکی سیاست پر تنقید کرتے تھے۔