پی ایس ایل کے دوران ٹریفک جام: کراچی کے شہری نے قانونی راستہ اختیار کرلیا

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام سے تنگ شہری نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری، کمشنر اور چیئرمین پی سی بی کو قانونی نوٹس بھیج دیے۔

کراچی میں پی ایس ایل کے دوران ٹریفک جام سے تنگ بزنس مین سائیں سکندر نے اپنے وکیل آغا امیر مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میچز کے باعث شہری ذلیل و خوار گھنٹوں ٹریفک جام پھنسے رہتے ہیں۔ کل وہ خود ڈھائی گھنٹے اردو یونیورسٹی کے سامنے پھنسے رہے۔

سائیں سکندر نے کہا کہ کھیل ضروری ہے لیکن شہریوں کو کیوں اذیت دے رہے ہیں، اگر ادارے یہاں سیکیورٹی نہیں سنبھال سکتے تو اسٹیڈیم شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔

سائیں سکندر اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں کھولیں چاہے ٹیم کو ہیلی کاپٹر سے لے جائیں، سڑکیں بند کرنے سے مریض، بزرگ، نوکری پیشہ اور کاروباری افراد سب پریشان ہیں، کسی کو شہریوں کی تکلیف نظر نہیں آرہی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائیں سکندر کے قانونی مشیر آغا امیر مختار ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی سی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ کو بھی نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔

نوٹس کی کاپی ڈی جی ہیومین رائٹس سیل، سپریم کورٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ ہم نے 14 دن میں قانونی نوٹس کا جواب مانگا ہے۔

آغا امیر مختار ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا اس طرح بلاک ہونا  آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔

ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی رہتی ہیں جو صوبائی موٹر وہیکل ایکٹ 2018 کی بھی خلاف ورزی ہے، ایمبولینسز میں موجود مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ