جنرل عاصم منیر عظیم سپہ سالار ہیں اور ہمیں جنرل ندیم انجم پر فخر ہے، شیخ رشید احمد

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک لعنتی پروگرام اور گندے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا۔ جنرل عاصم منیر ہمارے شہر کی عزت اور عظیم سپہ سالار ہیں، ہمیں جنرل ندیم انجم پر فخر ہے، وہ ہماری آن اور شان ہیں۔ پاک فوج نے عظیم قربانیاں دی ہیں، کل بھی فوج کے ساتھ تھے آج بھی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ راول پنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میرے والدین کا جنازہ لال حویلی سے اٹھا۔ تاریخی فیصلہ دینے پر جسٹس وقاص رؤف کا مشکور ہوں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم لوگ نسلی اصلی ہیں، پنڈی کی دوستی پر فخر ہے۔ پولیس نے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والے میرے ملازمین کو  بھی اٹھا لیا تھا۔ گرفتاری مطلوب ہو تو مجھے فون کریں خود تھانے حاضر ہو جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک کی معلومات سی پی او راولپنڈی کو پتا ہیں کہ مجھے کہاں رکھا گیا تھا۔ لیکن میرے ساتھ برا سلوک نہیں کیا گیا۔ وہ مجھے تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے، کون سی ٹھنڈی جگہ تھی، اللہ کو پتہ ہے یا سی پی او راولپنڈی کو پتا ہے۔ چلّہ میری زندگی میں بہت تبدیلی لایا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن ہوئے تو راولپنڈی کی دونوں نشستوں سے قلم دوات پر خود پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ اگر مجھے گرفتار بھی کر لیا گیا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

انقلاب منچہ کا آج بنگلہ دیش بھر احتجاج کا اعلان

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘