کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔

عدالت نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ حکومت نے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کیوں نہیں کیں۔

بینچ نے کہاکہ انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل تحفظات دور کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق پولنگ کے لیے 30 کا دن مقرر کیا گیا تھا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو ہونا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp