چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول، زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 کروڑ ڈالرز کی رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوگئی ہے۔

چائنا سے موصول ہونے والی اس رقم کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ایک  ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ ’الحمدللہ!
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آج چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے 700 ملین ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے‘۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp