قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب نے سابق وزیر حکومت کے خلاف کرونا وبا کے دوران سامان کی خریداری میں خورد برد کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
CamScanner 10-27-2023 14.54 by Iqbal Anjum on Scribd
نیب نے سابق وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 31 اکتوبر کو نیب پشاور کے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر حکام کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق سامان کی خریداری میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور رقم خورد برد کی گئی ہے لہٰذا احتساب عدالت حاضر ہو کر اس کا جواب دیں۔