پاکستان میں آئے روز گھریلو تشدد کا کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آتا ہے اور اس کا شکار ہونے والوں میں اکثریت خواتین کی ہوتی ہے جن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے تو کبھی آگ لگا دی جاتی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ان پر پٹرول چھڑکا اور ان کی سوتن نے انہیں آگ لگائی کیونکہ انہوں نے طلاق لینے اور گھر جانے سے انکار کر دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر خاتون کو آگ لگائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس پر صارفین کی جانب سے شدید رد عمل اور مجرمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/MairaHashmi7/status/1719064600464015397?s=20
صحافی سعدیہ خالد لکھتی ہیں کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کل کو کسی بھی بیٹی کے ساتھ ایسے سلوک کی شرمناک داستان رقم نہ ہو۔
https://twitter.com/SadiasOfficial/status/1719192729949753534?s=20
شمسہ رحمانی لکھتی ہیں کہ پاکستان میں نہ تو یہ پہلا واقعہ ہے اور نہ آخری ہو گا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مناظر کو دیکھنے اور بیان کرنے کے لیے بھی پتھر دل ہونا چاہیے، انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا ظلم کرنے والے انسان نہیں ہو سکتے اور سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ اس ظلم کو کسی نے روکا بھی نہیں۔
انسانیت کو وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھائے جانے کا پاکستان میں یہ نا تو پہلا واقعہ ہے اور نا ہی آخری ہو گا ۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ان مناظر کو دیکھنے اور بیان کرنے کے لیے بھی پتھر دل ہونا چاہیے تو سوچتی ہوں کہ یہ ظلم کرنے والے… https://t.co/juZ2pih7St
— Shamsa Rehmani (@shamsaRehmani) October 30, 2023
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کتنی ظالم قوم ہیں۔
No words ,what a cruel nation we are https://t.co/Qj1uWAXy74
— S.A (@shagufta87_) October 30, 2023
سعدیہ لکھتی ہیں کہ معاشرے میں ظلم اور درندگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ آج کل انسانوں سے بھی وحشت ہوتی ہے۔
ظلم اور درندگی اس قدر بڑھ چکی کہ اب تو آج کل کے انسانوں سے بھی وحشت ہوتی اللہ ظلم کرے والوں کو غرق کرے آمین https://t.co/Y8zcKRSZiR
— سعدیہ (@Sadiahussaiin) October 30, 2023
ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں اور تماشا دیکھ رہے ہیں ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور سمری ٹرائل کر کے 15 روز میں فیصلہ سنایا جائے۔
جو لوگ یہ تماشا دیکھتے رہے اور جو اس میں ملوث ہیں ان کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے اور سمری ٹرائل کرکے 15روز میں فیصلہ سنایا جائے
@MohsinEPunjab @MohsinnaqviC42 https://t.co/NHVVS9vIEL— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) October 31, 2023
واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں بہو کو آگ لگا دی گئی یا سسر اپنی بہو کو کھانا دیر سے دینے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔