عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے راشد شفیق کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کر دیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’میں آج سے راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کرتا ہوں کیوں کہ میں لاوارث آدمی ہوں، اب سے جو میرا سیاسی فیصلہ ہے وہی راشد شفیق کا فیصلہ ہے۔‘
اعلان اور سیاست دونوں ختم ہوئے pic.twitter.com/OPuHy7FP7w
— Ammar Masood (@ammarmasood3) October 31, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ راشد شفیق ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم دونوں عظیم فوج کے ساتھ ہیں، ہم دونوں باپ، بیٹا 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعلان اس لیے کر رہے ہیں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، وہ راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے ’قلم دوات‘ کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گے، راشد شفیق میرے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے وہ خود الیکشن لڑیں گے، راشد شفیق اپنی دکان پر بیٹھیں کیوں کہ ان کے والد کی طبیعت بڑی خراب ہے، راشد شفیق اپنا ہلدی مرچ کا کاروبار سنبھالیں۔