فخر زمان کے فلک شگاف چھکے: ‘ہم فارم میں آئے تو ٹورنامنٹ ہی ختم ہوگیا’

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ورلڈکپ میں 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جس میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور عبد اللہ شفیق عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مسلسل مایوس کن کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فخر زمان کو قومی ٹیم کے پچھلے تین میچز میں موقع نہیں دیا گیا جبکہ آج ان کو اوپننگ بلے باز امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کر کے ایک اور موقع دیا گیا جن کا انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔

 فخر زمان نے بنگلہ دیش کے خلاف ایونٹ کا دوسرا لمبا چھکا مارا تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے خوب تبصرے کیے۔ کسی نے تعریف کی تو کسی نے ان کو پچھلے میچز میں موقع نہ دینے پر مینیجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہم فارم میں آٗئے تو ٹورنامنٹ ہی ختم  ہونے والا ہے۔

ایک صارف نے تنقید کرنے والے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کون کہ رہا تھا کہ فخر زمان چھکا نہیں مار سکتا؟

فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہم نے فخر زمان کی ایسی پرفارمنس کو بہت مس کیا ہے۔

ایک صارف نے فخر زمان کی گزشتہ پرفارمنسز کو معاف کرتے ہوئے لکھا جو بھی ہوا لیکن آج فخر زمان فخر پاکستان بن ہی گیا۔

https://twitter.com/aizazahid13/status/1719359460928586079

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 31واں میچ ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم کولکتہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ  دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp