معذور بچے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو”:جذبے محتاج نہیں ہوتے”

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسمانی معذوری کو عام طور پرکسی بھی کام کے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا یا کسی اور انسان پر انحصا ر کرنے سے وابستہ کیا جاتا ہے۔ لیکن بات جب شوق کی آتی ہے تو جسمانی معذوری بہت ہی غیر معمولی سی لگنے لگتی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر اس وقت ایک ایسے ہی غیر معمولی بچے کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جو دونوں ہاتھوں سے تو معذور ہے لیکن اپنی اس معذوری کو اپنے کرکٹ کھیلنے کے شوق کی راہ میں آنے نہیں دیا۔۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اسی جوش و خروش اور توانائی کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا ہے جیسے باقی بچے کھیل رہے ہیں۔

ٹویٹر صارف منصور نثار نے ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ایک خوبصورت منظر دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں ایک بچہ جو دونوں ہاتھوں سے معذور ہے اپنے پاؤں کی مدد سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے نے پاوں سے ایک خوبصورت شاٹ کھیلا جس کے بعد نان اسٹرائکر اینڈ پر موجود اس کے ساتھ نے اس کی کمر تھپتپائی اور اس کو داد دی۔

 


اس ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کسی نے بچے کے حوصلے کو داد دی تو کسی نے لکھا کہ کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی جبکہ کچھ صارفین ایسے تھے جن کو دوسرے اینڈ پر موجود بچے کی تھپکی پسند آئی۔ ایک صارف نے لکھا جس طرح دوسرے اینڈ پر بچے نے تھپکی دیکرداد دی اور حوصلہ افزائی کی، بہت ہی پیارا منظر ہے۔

گفتگو مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ خوشیاں کسی چیز کی محتاج نہیں ہوتی ۔ صارف محمد عارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا جذبے محتاج نہیں ہوتے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ بچے کی ہمت تو داد کے قابل ہے ہی لیکن اس سے بھی زیادہ دل چھو لینے وال بات یہ ہے کہ دوسرے بچوں نے اس بچے کو برابری کی سطح پر قبول کیا اور اس کی ہمت مزید بڑھائی۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا۔ یہ بچا اتنا پرعزم ہے اور سب سے سے خوبصورت بات یہ ہے کہ دوسرے بچوں نے اسکو برابر موقع دیا، تمام بڑوں کے لئے سیکھنے کے لئے بہت کچھ’

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے دونوں بازو نہیں ہیں لیکن اس نے اسے کھیل کا حصہ بننے سے نہیں روکا۔ اس بچے کا ناقابل یقین جوش واقعتا متاثر کن ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر آپ پرعزم ہیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp