بہارہ کہو، بائی پاس روڑ پر زیر تعمیر پلر گرنے سے 2مزدور جاں بحق، 3 زخمی

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کی بائی پاس روڈ پر زیر تعمیر پلر کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق 3 زخمی ہو گئے۔

نمائند وی نیوز کے مطابق بہارہ کہو کی بائی پاس روڑ پر زیر تعمیر پلر کی شٹرنگ گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پلر کو بھرنے کیلئے شٹرنگ کا کام جاری تھا کہ اس دوران شیٹرنگ گر گئی۔

بہارہ کہو، زیر تعمیر بائی پاس روڑ کے پلر کی شیٹرنگ گر گئی / فائل فوٹو

شیٹرنگ گرنے سے ملبے تلے آ کر تین مزدور زخمی جبکہ 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

افسوس ناک واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے تین زخمی مزدوروں کو ریسکیو کر لیا۔

وزیر داخلہ کا نوٹس

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے واقعے  کا نوٹس لے لیا ہے اور حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیر داخلہ نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیر داخلہ نے چئیر مین سی ڈی اے کو حادثہ کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ہدایت کی۔

انکوائری کمیٹی تشکیل

کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بھی افسوس ناک حادثے کا نوٹس لیا گیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر واقع کی تحقیقات کے لیے آٹھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم میں ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور نیسپاک کا نمائندہ شامل ہے۔

تحقیقاتی ٹیم میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریسکیو کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا