کرکٹ ورلڈ کپ: 32ویں میچ میں ’پروٹیز‘ اور ’بلیک کیپس‘ آمنے سامنے

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے دلچسب مقابلےجاری ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 07 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنے آخری دو میچوں میں بھارت اور آسٹریلیا کو ہاتھوں شسکت ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اب تک جس بھی میچ میں پہلے بلے بازی کی ہے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ پاکستان کے خلاف ہدف بمشکل 09 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا 32 واں میچ آج مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 01:30 بجے ہو گا۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک 06 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 04 جیتے اور 02 ہارے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 06 میچز کھیل کر 05 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 71 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 41 جبکہ نیوزی لینڈ نے 25 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور 05 میچز بغیر نتیجہ ثابت ہوئے۔

پچ رپورٹ

مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونے  کی پچ بیٹرز کے لیے سازگار ہوگی لیکن اسپن بولرز کو اس پچ پر کافی مدد ملے گی اس لیے بیٹرز کے لیے بڑی شاٹس کھیلنا اتنا آسان نہ ہو گا۔

مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونے (بھارت)

اس گراونڈ پر اب تک 09 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں نے 04 جبکہ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں نے 05 میچ جیتے ہیں۔

اس پچ پر کھیلے گئے آخری 09 میچز میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں کا اوسط اسکور294 رنز ہے۔

موسم کی صورتحال

پونے میں آج میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہوگا۔ آج کے میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف اور افغانستان کی مسلسل دومیچوں میں کامیابی کے بعد آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی پوائنٹس ٹیبل پر بڑی دلچسب صورتحال بن چکی ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے آئندہ میچز باقی ٹیموں کے لیے اہم ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی شکست پاکستان اور افغانستان کے لیے سپر فور مرحلے تک رسائی کے دروازے کھول سکتی ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں 31 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 08 پوائنٹس کے ساتھ تیری پوزیشن پر ہے۔ میزبان بھارت اب تک اس میگا ایونٹ میں ناقابل شکست ہے اور 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں 31 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، ریچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

ٹیمبا باووما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پھہلوکوایو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، رسی وانڈر ڈوسن، لیذاڈ ولیمز۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp