وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر رہے گی۔
وزارت خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کی کمی کی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کیا گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے اور ڈالر کی قیمت میں استحکام کا فائدہ عوام تک پہنچاتے ہوئے یکم اکتوبر کو بھی پیٹرول 8 روپے جبکہ ڈیزل 11 روپے سستا کیا گیا تھا۔