مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ دینے کے لیے امیدواروں سے کتنے پیسے مانگ لیے؟

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی و صوبائی انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے درخواست فارم جاری کردیا اور فیس کا تعین بھی کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مندوں کے لیے ایک فارم کا اجرا کیا ہے، ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہشمند 10نومبر تک فارم مع فیس جمع کروا سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے 2 لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے بھی ٹکٹ فیس 2 لاکھ روپے ہی رکھی گئی ہے۔

 صوبائی اسمبلی کی نشست کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لیے فیس ایک لاکھ روپے، اسی طرح  صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے بھی ایک لاکھ روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

مخصوص نشست کے لیے نامزد امیدواروں کو 2 لاکھ روپے اضافی بھی جمع کروانا ہوں گے، پارٹی ٹکٹ کی فیس کے لیے کراس چیک قابل قبول نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے حصول ٹکٹ فارم میں اقرار نامہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

اقرار نامے میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، امیدواروں کو بتانا ہوگا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 کی کسی شق کی خلاف ورزی کے مرتکب تو نہیں ہیں اور نہ ہی آرٹیکل 63 کے تحت فی الوقت نااہل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp