رحیم یار خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رحیم یار خان میں رکن پور کے قریب موٹروے ایم-5 پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی افراد، ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی رات رحیم یار خان میں رکن پور کے قریب موٹروے ایم-5 پر ایک سوزوکی پک اپ وین مسافروں کو لے کر کراچی جارہی تھی کہ محمد پور کے علاقے تھل حسن کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ الٹ گئی۔

حادثہ دیکھ کر ملتان سے آنے والی بس رک گئی اور اس کے مسافر حادثے کا شکار سوزوکی پک اپ کے حادثے میں زخمی ہوجانے والے افراد کی مدد کو اترے۔
مسافروں کی امدادی کارروائی کے دوران محکمہ کسٹم کی سرکاری لیکسز گاڑی ان مسافروں پر چڑھ دوڑی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر رضوان عمر گوندل نے کے مطابق زخمیوں میں 14 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو نے شیخ زید ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی سرکاری گاڑی میں سوار فیملی خطرے سے باہر ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کی عیادت اور اور انتظامات کی نگرانی کی اور زخمیوں کو ہر طرح کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

موٹر وے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ داران کا تعین کیا جارہا ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ اتنا اچانک تھا کہ موٹروے پولیس فوری طور پر سڑک پر حفاظتی کونز نہیں لگاسکی جس کے باعث گاڑی کے ڈرائیور کو اندازہ نہیں ہوا کہ کس لین میں حادثہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘