پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقی کپتان کو جلدی آؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈیرڈوسن نے 200 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کوئنٹن ڈی کاک 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جارح مزاج افریقی بیٹر نے اپنی آج کی اننگز میں ریکارڈز کا انبار لگا دیا ہے۔
کوئنٹن ڈی کاک ایک ہی ورلڈ کپ میں 500 رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بیٹر بن گئے ہیں۔
Over 500 runs in a single edition of the men's ODI World Cup 🔥
Take a bow, Quinton de Kock, who becomes South Africa's first batter to reach that landmark 🥇 #NZvSA #CWC23 pic.twitter.com/8S0bTObhco
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023
بطور وکٹ کیپر بیٹر ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 04 سینچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔
Quinton de Kock is only dealing in centuries in this World Cup 🔥https://t.co/mrENWOl73e #NZvSA #CWC23 pic.twitter.com/X2PnrAvC4i
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023
ایک ہی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
Quinton de Kock is having one of the greatest World Cup campaigns of all time 🤩 #CWC23 pic.twitter.com/ASPj3A3Vlv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023
رواں ورلڈ کپ میں 500 رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں.اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک ایک ہی ورلڈ کپ ہی 07 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹربھی بن گئے ہیں۔