افغان فنکاروں کی واپسی: پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ملک چھوڑکر خیبرپختونخوا آنے والے افغان فنکاروں کی اپنے ملک واپسی کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی پر مبنی پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے افغان فنکاروں حشمت اللہ، رفیع حنیف اور حمید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغان فنکار یو این ایچ سی آر کےساتھ رجسٹرڈ ہیں، افغان طالبان کی جانب سے موسیقی پر پابندی ہے جس کے باعث یہ فنکار افغانستان میں اپنے فن کو جاری نہیں رکھ سکتے۔

وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے کے مطابق مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالا جا سکتا، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے افغان فنکاروں کی واپسی کو رکوانے کی استدعا کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد کی واپسی کی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی ڈیڈ لائن سے پریشان ہوکر افغان فنکاروں نے 24 اکتوبر کو افغانستان واپسی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی زبردستی افغانستان واپسی کو روکا جائے۔ کیس میں وفاقی حکومت، وزرات داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل