جنوبی افریقہ جیت کے قریب: ‘قدرت کے نظام نے کام کرنا شروع کردیا’

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین انتہائی پر جوش ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی مداح دل دل افریقہ اور قدرت کے نظام کے حوالے سے پوسٹس کیے جا رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ آج نیوزی لینڈ کو شکست دینے  میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت ہدف کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ شائقین میں امید کی ایک نئی کرن جاگ اٹھی ہے۔ میچ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں معجزوں پر یقین ہے اور قدرت کا نظام ضرور ہمارا ساتھ دے گا۔

جنوبی افریقہ کی عمدہ کارگردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا دل دل افریقا۔

پاکستان کے خلاف انڈین بولر کیشو مہاراج نے عمدہ کارگردگی دیکھائی جس پر پاکستانی صارفین کچھ خاص خوش نہیں تھے لیکن آج نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی اچھی کارگردگی کی خوب تعریف کی جا رہی ہے ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا آج تو کیشو مہاراج پر پیار آرہا ہے۔


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا یہ چیز میرے عزیز آج تو جنوبی افریقہ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کئی رکاوٹوں کے ساتھ انتہائی مشکل نظر آتا ہے۔پاکستان کے لیے جہاں اپنے بقیہ میچز بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ضروری ہیں وہیں اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ 03 میچز ہارجاتا ہے تو  وہ 08 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرےگا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp