پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نیوزی لینڈ کو کتنے مارجن سے ہرانا ہوگا؟

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 4 نومبر کو بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہی وہ میچ ہے جو پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا تعین کرے گا۔

کرکٹ اعداد وشمار کے ماہر مظہر ارشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ (این این آر) کو پار کرنے کے لیے پاکستان کو اس میچ میں کیویز کو 83 رنز سے ہرانا یا پھر 35 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

مظہر ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی رہ جائے گا اور آخری گروپ میچ میں نیا این این آر سامنے آسکتا ہے۔

صارفین نے مظہر ارشد کی پوسٹ پر دلچسپ جواب دیے۔ مسٹر کریٹک نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو اس مارجن سے شکست دیدے تب بھی نیوزی لینڈ کا اگلا میچ سری لنکا سے ہوگا اور ہمیں پتہ ہے کہ پھر کیا ہوگا۔‘

صارف ایکس نے لکھا، ’دیکھتے ہیں قدرت کا نظام۔‘

https://twitter.com/Xh_Sahib/status/1719746276634272198

صارف مانم نے لکھا، ’ہینری چونکہ انجرڈ ہیں لہٰذا پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ سے بڑے مارجن سے جیتنا آسان ہوگا۔‘

شہاب آفریدی نے کہا، ’پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا، اس بات کا اسکرین شاٹ لے لیں۔‘

https://twitter.com/ShabiSpeaks/status/1719746319798133226

یو ایس پلس مین نے تنقیدی لہجے میں کہا، ’پاکستان انہیں (نیوزی لینڈ کو) 140 رنز پر آؤٹ کر دے گا اور ہدف 15 اوورز میں حاصل کر لے گا، کوالیفائی کرنا آسان ہے۔‘

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ابھی تک سب سے زیادہ پوائنٹس جنوبی افریقہ کے ہیں جنہوں نے 7 میچوں میں سے 6 میں کامیابی حاصل کر کے 12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، دوسرے نمبر پر براجمان بھارت کے بھی 12 پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 8، 8 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے 7 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا نمبر 5واں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp