خیبرپختونخوا میں غیر قانونی رہائش پذیر ڈیٹا محکمہ داخلہ نے اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اب تک 51 ہزار 44 غیر ملکیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں میں 24 ہزار سے زائد مرد و خواتین جبکہ 25 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کی سب سے زیادہ تعداد پشاور میں 22 ہزار 752 ہے، جس میں 5 ہزار 8 26 مرد، 5 ہزار 800 خواتین اور 11 ہزار بچے شامل ہیں۔
نوشہرہ میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی تعداد 7 ہزار 185، خیبر میں 5 ہزار 173،مانسہرہ میں 0027 غیر ملکی مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں
ہری پور میں 2500، مردان میں 1900، کوہاٹ میں 1500 ، چارسدہ میں 1175،،ڈی آئی خان میں 11 غیر ملکیوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ اسی طرح ہنگو میں 961،کرک 146،بنوں 363،ملاکنڈ میں 207،ٹانک میں 171 سوات میں 7،ایبٹ آباد میں 145 نے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کی ہے۔
دستاویز کے مطابق کرم میں 95،لوئر چترال میں 91،لکی مروت میں 30 اور باجوڑ میں 27 غیر قانونی طور پر رہائشی افراد کا پتا لگا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے ملک سے انخلا کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقررکی تھی۔ اس تاریخ سے قبل ہی بڑی تعداد میں غیرقانونی مقیم افراد پاکستان چھوڑ گئے تھے، جب کہ افغانوں کی وطن واپسی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ نیز سیکیورٹی اداروں نے مقررہ تاریخ کے بعد سے غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔