کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر بابر اعظم کا دلچسپ جواب

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔

جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ پی ایس ایل کے آخری ایڈیشن میں آپ کراچی کی ٹیم میں تھے اور آپ کی کپتانی میں کنگز 9 میچز ہاری تھی اور آپ کو شکستوں کا قصور وار ٹھہرا یا جارہا تھا’۔

ایک صحافی نے بابر اعظم سے پوچھا کہ اس سال آپ کراچی کنگز چھوڑ گئے تو کافی بات ہو رہی تھی کہ کنگز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی لیکن ابھی بھی کراچی کو مسلسل شکست کا سامنا ہے تو آپ کو کیا لگتا ہے وہ اس سیزن میں کہا غلطیاں کر رہے ہیں؟ بابر نے مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ میں ان کا کوچ تھوڑی ہوں، آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں، آج کی میچ کی بات کریں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے اب تک 5 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ سیزن میں بابر کی کپتانی میں کراچی کنگز نے 10 میں سے 9 میچز ہارے، تاہم اس سال بابر نے کراچی کو چھوڑ کر زلمی میں شمولیت اختیار کی اور کراچی کی کپتانی دوبارہ عماد وسیم کو سونپی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp