کینیڈین گلوکار ڈریک نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کینیڈین گلوکار ڈریک نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے مظالم پرمعروف گلوکار ڈریک نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈریک سمیت متعدد فنکاروں نے امریکی صدرجو بائیڈن کو لکھے گئے کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خط آرٹسٹ4 سیز فائر(Artists4Ceasefire) پر پوسٹ کیا گیا تھا جس میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین تنازعہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ‘گزشتہ 12 دن میں غزہ پر 6000 بم گرائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہر 15 منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہو رہا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘ہم فنکار اور وکلا کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ انسانی جانوں کے تباہ کن نقصان اور اسرائیل اور فلسطین میں ہونے والی ہولناکیوں کو دیکھ رہے ہیں، ہم امریکا کے صدر اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبل اس کے کہ غزہ میں ایک اور جان چلی جائے، وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔‘

خط میں کہا گیا ہے کہ ’پچھلے ڈیڑھ ہفتے میں 5,000 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں، اس کا اندازہ ہر باضمیر انسان کو ہے کہ یہ تباہ کن ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ہر جان قیمتی ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو اور ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔‘

گلوکاروں اور اداکاروں نے خط میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کی انتظامیہ، کانگریس اور تمام عالمی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مقدس سرزمین میں تمام زندگیوں کا احترام کریں اور بلا تاخیر جنگ بندی کا مطالبہ کریں اور اس میں سہولت فراہم کریں، غزہ پر بمباری روکی جائے اور یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کروایا جائے۔ ‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noah “40” Shebib (@ovo40)

خط کے مطابق غزہ کے 20 لاکھ باشندوں میں سے نصف بچے اور 2 تہائی سے زیادہ پناہ گزین ہیں، لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں، لوگوں تک انسانی امداد پہنچنے کی اجازت ہونی چاہیے۔‘

اس خط پر ڈریک کے علاوہ ہالی وڈ کے وکٹوریہ مونیٹ، جینیفر لوپیز، میکلمور، ٹیسا تھامسن، مارک روفالو، جورڈن پیل، امینی، کیٹرانڈا، بیلی، کیہلانی، بیلا حدید، کوئٹا برنسن، کلر مائیک سمیت متعدد اداکاروں نے دستخط کیے ہیں۔

میوزک پروڈیوسر نوح کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں میں دوستیاں بھی ہیں، اس انتہا پسندی نے لوگوں کے درمیان مزید فاصلہ پیدا کر دیا ہے، یہودیوں کے ساتھ ہولوکاسٹ میں جب یہ سب ہو رہا تھا تو پوری دنیا چپ تھی اور آج فلسطینیوں کے ساتھ بھی وہی ہو رہا ہے اور دنیا پھر سے چپ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟