’نسیم شاہ تیرے پیار میں حد سے گزر جائیں گے‘: اروشی روٹیلا وکٹ کیپر بن گئیں

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی کامیابیوں سے آسمان کو چھو رہی ہیں،خوبصورتی اوراداکارانہ صلاحیتوں کے سبب تھوڑے عرصے میں فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والی اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

اروشی روٹیلا نے گزشتہ روزاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں اانہیں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے بنائی گئی ہے۔

بولی وڈ اداکارہ نے غیر روایتی اور دلچسپ انداز میں اپنی آئندہ آنے والی فلم کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ نئی فلم کیلیے نئی شروعات ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  وکٹ کیپنگ کے دوران اروشی روٹیلا بھرپور اعتماد اور پُرجوش ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ہیروئن نے کرکٹر بن کر اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہے اور ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے دیوانے بھی اس وائرل ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمی شاہ نے اداکارہ کی ویڈیو شیئرکی اور قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو یاد کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں ہے، اب اروشی روٹیلا نسیم شاہ کی بولنگ پر وکٹ کیپنگ کریں گی‘۔

ایشال چیمہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’نسیم شاہ تیرے پیار میں حد سے گزر جائیں گے‘

سید جواد نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ نسیم شاہ کے آگے ایک اوور کے لیے بھی نہیں ٹِک پائیں گی‘۔

بھارتی ایکس صارف ویپن تیواری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اب رشب پنٹ کا کم بیک تقریباً ناممکن نظر آتا ہے کیونکہ اروشی اب اروشی آگئیں ہیں‘۔

مریم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اروشی وکٹ کیپر بن گئیں ہیں اس کا مطلب ہے کہ اب نسیم شاہ کم رفتار سے بولنگ کریں گے‘۔

بھارت کی اداکارہ نے ایشیا کپ 2022 کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp