انتخابات کی تاریخ کا اعلان بڑی کامیابی ہے، پیپلز پارٹی کو اس بار بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، بلاول بھٹو

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینا جمہوریت کی بڑی کامیابی ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت ساری جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، الیکشن کمیشن نے باقاعدہ 8 فروی کی تاریخ دی ہے امید کرتے ہیں اب الیکشن 8 فروری کو ہونے چاہیے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری الیکشن کیمپئن بھی چل رہی ہے اورعوام کے ساتھ ڈائریکٹ رابطے میں ہیں۔ صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو میں نے تجویز دی تھی کہ تاریخ دے دیں ورنہ کوئی اور ادارہ یہ قدم اٹھا لے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، اس سے قبل بھی انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی مگر ہم نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔ اصولی طور پر تو ساری جماعتوں کو ہی لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے لیکن ان کی بنیاد ایسی ہے کہ 2018 میں وہ یہ چاہتے تھے کہ صرف ان کی جماعت کو ہی لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔ اس بار اگر اگر وہ تکیلف میں ہیں تو ان کو یہی کہوں گا کہ ویلکم ٹو دی کلب۔

’میثاق جمہوریت کے لیے ساری جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تحریک انصاف کو بھی اب میثاق جمہوریت کرلینا چاہیے۔‘

غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مغرب سے لے کر مشرق تک پوری دنیا میں نوجوان سراپا احتجاج ہیں، پوری دنیا میں لوگ غزہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں۔

’انسانی حقوق کے حوالے سے پیپلز پارٹی سخت موقف رکھتی ہے‘

انہوں نے کہا کہ دنیا پر فرض ہے، خاص طور پر ان ممالک پر جو انسانیت پر لیکچر دیتے تھے، جب میں وزیر خارجہ تھا مجھے بھی کہا کرتے تھے کہ یوکرین کے معاملے پر انسانی حقوق پر بات کریں۔ آج ان لوگوں کو چاہیے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کے حوالے سے بھی آواز اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp